اسلام آباد کا واقعہ ، تو ہین عدالت اور بازاری میڈیا :
Islamabad Incident Contempt of Court And Bazari Media |
آج ہم بات کریں گے کہ میں اس معاملہ کو سانحہ کیوں نہیں کہ
رہا اس لیے کہ
سانحہ وہ ہوتا ہے
جو اچانک ہو
اور اس میں کسی کا کوئی
دانستہ ہاتھ نہ ہو،یعنی
ایسا افراد کے احتیاط کے باوجود ہو جائے۔
ہمارا میڈیا
میں مجبوری میں ہمارا
لکھ رہا ہوں
ورنہ میڈیا نہ میرا
نہ آپ کا
بلکہ وہ صرف اپنی
مرضی کا ہے ،۔ جس کو چاہا چور اور جسے
چاہا حاجی بنا دیا۔
Islamabad Incident Contempt of Court And Bazari Media |
ہر وہ
بندہ اینکر ہے جو دوسروں کی
پگڑی اچھالنے کی جتنی زیادہ پگڑی
اچھا لنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وہ اتنا بڑا
تجزیہ نگار ہے۔ وگرنہ ان کی زمہ داری ہے کہ حالات کا باریک بینی سے
جائزہ لے کر ایک تقابلی جائزہ پیش کریں لیکن یہاں جناب جس کو
گھر والے
دوبارہ سالن نہیں دیتے یا اس کے
سونے کا انتظار کرتے ہیں کہ یہ سوئے جائے
گا تو پھر بیٹھ کر مشورہ کریں گے۔وہ
بھی روزانہ لوگوں کو بڑے بڑے بھاشن دیتا ہے۔
لیکن میڈیا کا کردار ایک
بازاری۔۔۔۔۔سے زیادہ دکھائی نہیں دیتا۔
اب اگر اسلام آباد کے واقعہ پر نظر
ڈالی جائے تو یہ اچانک
نہیں ہوا۔ بلکہ اس کے پس پردہ کئی واقعات ہیں۔ کسی بھی واقعہ پر بات کرنے سے
پہلے اس کے متعلق تما م حقائق
سے آگاہی ضروری ہوتی ہے۔ اور
عدالت ایک فرد نہیں
بلکہ اس کا
کردار ایک معاشرے
میں بزرگ کی مانند ہوتا ہے۔ وہ
آنے والے واقعات کا پہلے سے
ادراک کرتا یا
رکھتا ہے۔اور جس طرح کسی بھی گھر
کے بڑے
بچوں کی غلطیوں
پر پہلے اپنی اصلاح کرتے ہیں اور
پورے گھر کے لئے احترام کی
جگہ ہو تے ہیں بلکل اسی طرح عدالت کا مقام ہوتا ہے۔ انتہائی افسوس کا
مقام ہے کہ اب ہمارے اداروں میں عام طور پر اور
عدلیہ میں خاص طور پر ( نہایت
ادب سے یعنی ہر
لمحہ توہین عدالت کا خطرہ) اب تحمل
قدرے کم ہو ا ہے۔ پہلے ججز صرف جج
ہوتے تھے۔ اب یہ صورتحال ہے کہ کئ جگہ پر
وکلا یا سائل واضح
طور پر عدالت یعنی
جج پر عدم اعتماد کا
اظہار کرتا ہے ۔ لیکن جناب جج صاحب
باقاعدہ ضد کرتے ہیں کہ یہ کیس
میں ہی سنوں گا۔ اب اسلام آباد
میں جو ہوا وہ اچانک نہیں ہوا ۔ وکلا کے چیمبر ز کا معاملہ ہر جگہ ہے۔ جس طرح ایک ڈاکٹر
کے لئے ایک آپریشن تھیٹر
ضروری ہے۔اس بھی ضروری چیمبر
ہیں کیوں کہ ہر لمحہ
وکلا کو نئی صورتحال کا سامنا ہوتا ہے ۔ روزانہ
مطالعہ اور ایک طویل
دورانیہ عدالت میں روزانہ
گزارنا ہوتاہے۔ اب ہرحکومت
اپنی مرضی سے کروڑوں روپیہ
ممبران کی خریدوفروخت پر لگاتی ہے۔
لیکن کوئی طویل پالیسی نہیں اسی طرح ہر ادارہ ہے۔
ہائیکورٹ کو
یا عدلیہ کو بھی ،و کلا کو
بھی چاہیے کہ تما
م معاملات کا باریک بینی سے
جائزہ لے کر ان وجوہا ت کو
ختم کیا
جائے جس وجہ سے آئے روزایسے واقعات
جنم لیتے ہیں۔
0 Comments